اردوئے معلیٰ

 

لائے کوئی تو نبی ایک ہمارے کی مثال

وہ کہ نبیوں میں نبی قطب ستارے کی مثال

 

میرے محبوب کا ثانی تو بڑی دور کی بات

کوئی عالم میں نہیں اُن کے اشارے کی مثال

 

عشق احمد میں عطا ہے مجھے تحفہ کیسا

زندگی ساتھ ہے میرے کسی پیارے کی مثال

 

ہم تو بس ذکر محمد میں مہکنا چاہیں

نعت گوئی تو ہے بس اپنی گزارے کی مثال

 

شکر اللہ!کہ رحمت ہے نظر بھی گل پر

رات شبنم کی طرح، صبح ستارے کی مثال

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات