اردوئے معلیٰ

لب پہ صلِ علیٰ کے ترانے اشک آنکھوں میں آئے ہوئے ہیں

یہ ہوا یہ فضا کہہ رہی ہے آقا تشریف لائے ہوئے ہیں

 

جن کی خاطر یہ عالم بنایا اپنے گھر جن کو رب نے بلایا

اے حلیمہ یہ تیرا مقدر وہ ترے گھر میں آئے ہوئے ہیں

 

کیسے کہہ دوں وہ حاضر نہیں ہیں کیسے مانوں یہ ممکن نہیں ہے

اس سے بڑھ کر ثبوت اور کیا ہو وہ تصور میں آئے ہوئے ہیں

 

آج پوری ہوئی دل کی حسرت کیوں نہ جی بھر کے کرلوں زیارت

قبر میں اے فرشتو نہ آنا میرے سرکار آئے ہوئے ہیں

 

نام نبیوں کے بے شک بڑے ہیں عظمتوں کے نگینے جڑے ہیں

مقتدی بن کے پیھچے کھڑے ہیں وہ جو پہلے سے آئے ہوئے ہیں

 

میں مدینے کی گلیوں کے قرباں جن سے گزرے ہیں شاہِ مدینہ

اس طرح سے مہکتے ہیں رستے عطر جیسے لگائے ہوئے ہیں

 

چھوڑ کر در بدر کا ٹھکانا اے کمال ان کے در پہ ہے جانا

ہم سے لاکھوں برُوں کو جو اپنا خاص مہماں بنائے ہوئے ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات