مثالِ عاشقی ایسی بنا گیا ہے حسینؓ
کٹا کے سر سرِ مقتل پھر آگیا ہے حسینؓ
ملا نہ پانی تو آلِ رسول کو لیکن
پیاس کرب و بلا کی بجھا گیا ہے حسینؓ
گیا وہ شان سے ایسی ملک پکار اٹھے
سجاؤ گھر کو کہ دیکھو وہ آگیا ہے حسینؓ
یزید ہوتا نہ ملعون تا ابد کیوں کر
دلوں پہ نقش کچھ ایسے جما گیا ہے حسینؓ
سنا سکے گا یوں قرآن کون وارثیؔ جی
جو نوکِ نیزہ پہ چڑھ کر سنا گیا ہے حسینؓ