اردوئے معلیٰ

محمد اوّلیں تخلیق یعنی

محمد آخریں تصدیق یعنی

 

محمد مصطفٰی متنِ نبوت

ہیں باقی انبیاء تعلیق یعنی

 

وہی خالق کے محبوب و محب بھی

وہ جن کی خلق میں تشویق یعنی

 

واشرقت الارضُ بنورک

حرا سے پھیلتی تشریق یعنی

 

وہ جتنے بھی صحیفے آ چکے تھے

وہ سب میں آخری تطبیق یعنی

 

ہوئے مکشوف جس سے سب حقائق

دقائق کی کھلی تدقیق یعنی

 

وہی حق کی علامت ہے حقیقی

اسی سے کفر کی تفریق یعنی

 

جسے انکار تیرا اور رب کا

وہی کافر وہی زندیق یعنی

 

تری ہر بات ٹھہری ہے محقَّق

کوئی بھی کر سکے تحقیق یعنی

 

کرے ہر دور کی حکمت، فراست

تری ہر بات کی توثیق یعنی

 

رہے تا عمر تیری نعت کہتا

رہے نوری کو یہ تو فیق یعنی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔