اردوئے معلیٰ

مدحِ آقا کی تڑپ دل میں لیے
میں اچھوتے لفظ، نادر صوت
پاکیزہ خیال
اپنے رب سے مانگتا ہوں روزو شب
اور پھر ہوتا ہے
قلبِ مضطرب کو یہ یقیں
مجھ پہ ہوگا مہرباں ربِّ قدیر
اور بخشے کا وہ لہجہ
مدحِ آقا کے لیے
جس میں نورِ صدق
سوزِقلب
تنویرِخیال و فکر
کی سب جھلکیاں ہوں گی
لفظ کے شیشے میں
میرے قلب کی دھڑکن
لہو کا رنگجانِ مضطرب کی سب تپش
جھلکے گی
میرے جذبہء مدحت گزاری کی
جِلا ہوگی
حضوری کی وہ ساعت آئے گی
جس میں
مری روحِ تپاں
آقا کے قدموں پر فدا ہوگی
مرے لب مدحتِ سرکار
میں مصروف ہو ں گے
آنکھ روضے کے حسیں
گنبد پہ ہوگی
قلب کی دھڑکن میں
جآوٗکَ کی قرآنی بشارت
گونجتی ہوگی
وہی ساعت
مری معراج کی ہوگی!

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ