مدحِ خیر الانام جاری ہے
رات دن فیضِ عام جاری ہے
آپ کی شان کے ہیں کیا کہنے
تذکرہ صبح و شام جاری ہے
آپ کے در پہ آنا جانا رہے
عرض لب پر مدام جاری ہے
پیش کرنے کو کچھ نہیں لیکن
لب پہ میرے سلام جاری ہے
جب غلامی میں آ گیا زاہدؔ
اس پہ لطفِ دوام جاری ہے