اردوئے معلیٰ

Search

 

مرے خدا کو جو پیارا ہے یارسول اللہ

جہاں میں دین ہمارا ہے یارسول اللہ

 

کرم میں دیر تو ہوتی نہیں ترے صدقے

طلب نے جب بھی پکارا ہے یارسول اللہ

 

ترے وجود سے مہکا جو اک مدینہ ہے

زمیں کی آنکھ کا تارا ہے یارسول اللہ

 

ترے لیے ہے زمیں پر جو رنگ فطرت کا

جہاں کو رب نے سنوارا ہے یار سول اللہ

 

غم جہاں کا کہاں فکر ہم فقیروں کو

ہمیں جو تیرا سہارا ہے یارسول اللہ

 

جہاں کی دھوپ بھلا کیا ہمیں جلائے گی

جو سر پہ ہاتھ تمہارا ہے یا رسول اللہ

 

ہو خوش نصیب کہ پھر سے ملے مدینے میں

جو وقت گلؔ نے گزارا ہے یا رسول اللہ

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ