اردوئے معلیٰ

مرے سرکار کا دربارِ پُر انوار کیا کہنا

مرے سرکار کا دربارِ پُر انوار کیا کہنا

برستی ہے جہاں پر رحمتِ غفار کیا کہنا

 

سوالی بن کے آ جاؤ جو چاہو مانگ لو اُن سے

کسی کو بھی تو وہ کرتے نہیں انکار کیا کہنا

 

بتاتے غیب کی خبریں ہیں اُمت کو مِرے آقا

خدا کے فضل سے ہیں واقفِ اسرار کیا کہنا

 

وہی سارے جہاں میں نعمتیں تقسیم کرتے ہیں

اُنہیں رب نے بنایا مالک و مختار کیا کہنا

 

محبت سے عنایت سے مرے آقا مرے مولا!

بنائے آپ نے اپنے سبھی اغیار کیا کہنا

 

سجی ہے نعت تری ذکر سے سرکار کے آصف

ترے الفاظ کیا کہنا ترے اشعار کیا کہنا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ