اردوئے معلیٰ

 

مستند ہے یوں تو سارے انبیأ کی روشنی

ہے جدا سب سے محمد مصطفیٰ کی روشنی

 

کیا تعلق تھا گپھاؤں کا دوامی نور سے

آپ کے مرہونِ احساں ہے حرا کی روشنی

 

مظہرِ نورِ احد کے جلووں کے اثبات کی

معترف ہے آج تک مروہ ، صفا کی روشنی

 

پرتوِ اجمال احمد کے سبب ہے یہ بہار

طیبہ میں رہ دیکھیے صبح و مسا کی روشنی

 

جب بھی وردِ لب ہوا صلّیِ علیٰ، صلّیِ علیٰ

ذہن سے دل تک اُتر آئی ثنا کی روشنی

 

کرلیا مشغول خود کو جب سے اُن کے ذکر میں

زندگی میں ہو گئی جیسے سدا کی روشنی

 

نعت کہنے کا ارادہ کرلیا تو مرتضیٰؔ

میرے چاروں اور پھیلی انتہا کی روشنی

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات