اردوئے معلیٰ

سورۂ فاتِحہ
(یہ سورة مکّہ مُعظّمہ میں نازل ہُوئی اس میں سَات آیتیں اور ایک رکوع ہے)
نام سے اللہ کے کرتا ہوں آغازِ (بیاں)
جو بڑا ہی رحم والا ہے، نہایت مہرباں
ہیں سزاوارِ خداۓ (پاک) ساری خوبیاں
(جو ہے) ربّ سارے جہانوں کا رحیم و مہرباں
ہَے وُہی انصاف کے دن کا مالک (بے گماں)
(یا الہٰی) ہم فقط کرتے ہیں تیری بندگی
اور ہوتے ہیں تجھی سے طالبِ امداد بھی
(یا الہٰی) ہم کو سِیدھے راستے پر تُو چلا
اُن کا رستہ ، جن پر انعام (وکرم) تیرا ہوا
راستہ اُن کا نہیں ، جن پر غضب(کی) ہے (نگاہ)
اور نہ اُن کا راستہ، جو ہوگئے گُم کردہَ راہ
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات