اردوئے معلیٰ

Search

 

عکسِ فکرِ حیأ سیّدہ فاطمہؓ

شمعِ بزمِ ردا سیّدہ فاطمہؓ

 

سربسر زینتِ خانۂ مُرتضیٰؓ

بنتِ خیرالوریٰ سیّدہ فاطمہؓ

 

زہد و تقویٰ میں جن کا نہ ثانی کوئی

طیبہ ، طاہرہ ، سیّدہ فاطمہؓ

 

عرش سے جن کے سجدوں کو عظمت ملی

آپؓ وہ ساجدہ سیّدہ فاطمہؓ

 

میں بھی اشعرؔ ہوں ادنیٰ سا اُن کا غلام

میری مشکل کُشا سیّدہ فاطمہؓ

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ