اردوئے معلیٰ

مہبطِ انوار ہے ان کا ٹھکانہ نور نور

کاش پھر سے دیکھ لوں وہ آستانہ نور نور

 

اک ہمیں چودہ صدی کے فاصلے سہنے پڑے

خوش مقدر تھے ملا جن کو زمانہ نور نور

 

اذنِ مدحت سے بڑی آسودگی بخشی گئی

مل گیا رزقِ سخن کا آب و دانہ نور نور

 

میری بھی فردِ عمل میں کچھ تو ہو بہرِ نجات

ہو عطا مدحت کا حرفِ جاودانہ نور نور

 

پرسشِ اعمال تو ہونی ہے محشر میں مگر

ہے میسر نعت گوئی کا بہانہ نور نور

 

فاطمہ، حسنین، زینب، عائشہ ،شیرِ خدا

سرورِ کونین کا سارا گھرانہ نور نور

 

کیوں نظر اشفاق دنیا کے مناظر پر ٹکے

دیکھ کر آیا ہوں وہ شہرِ یگانہ نور نور

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات