اردوئے معلیٰ

میرے دل میں روشنی ہے آپ سے

علم و فکر و آگہی ہے آپ سے

 

آپ ہیں قلب و نظر کا اطمنان

کیف کی ہر اک گھڑی ہے آپ سے

 

ہر طرح کے غم سے میں آزاد ہوں

ذہن کو آسودگی ہے آپ سے

 

اس سے پہلے اتنی روشن تو نہ تھی

جتنی روشن زندگی ہے آپ سے

 

آپ کے در سے ہوا ہوں فیض یاب

میری تو قسمت بنی ہے آپ سے

 

آپ باعث ہر کلی کے حسن کا

گلستاں میں تازگی ہے آپ سے

 

اے نبی جس سمت بھی دیکھے فدا

نور کی جلوہ گری ہے آپ سے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ