اردوئے معلیٰ

نبی کے عشق سے کیوں روح ہو برگشتہ برگشتہ

بڑھے ہیں جانب طیبہ قدم آہستہ آہستہ

 

مکمل نعت پاک مصطفے قرآن ناطق ہے

ہر اک آیت رسول حق سے ہے وابستہ وابستہ

 

سنواے قافلے والو وہ مختار دو عالم میں

سلاموں کے گلوں کا لے چلو گلدستہ گلدستہ

 

نبی کے حسن کے آگے کہاں وہ یوسف کنعاں

عقیدت مند کہتے ہیں یہی برجستہ برجستہ

 

نبی کے قدم اطہر کے نشاں دیکھے ہیں پتھر پر

یہ ہے شائستگی رکھے قدم شائستہ شائستہ

 

رگ جاں سے بہت نزدیک رہتا ہے ندا لیکن

رگ دل میں ہے یاد مصطفے پیوستہ پیوستہ

 

میں شہر علم سرکار دو عالم اور علی در میں

معلم میں صحافی صف به صف دانسته دانسته

 

کہا جبریل نے جو ہے زمیں پر آسماں پر وہ

نظر آیا رخ احمد انہیں دو دسته دو دسته

 

رہائی کی دعائیں مانگنے والا ہی مجرم ہے

در مرسل سے ہے انجم ابھی در بسته در بستہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات