اردوئے معلیٰ

جب لیا نام نبی میں نے دعا سے پہلے

میری آواز وہاں پہنچی صبا سے پہلے

 

بے وضو عشق کے مذہب میں عبادت ہے حرام

خوب رو لیتا ہوں میں آقا کی ثناء سے پہلے

 

ہم نے بھی اس در اقدس پہ لگائی ہے نظر

جس جگہ منگتوں کو ملتا ہے صدا سے پہلے

 

دم آخر مجھے آقا کی زیارت ہوگی

ایک دن آئیں گے سرکار قضا سے پہلے

 

حق سے کرتا ہوں دعا پڑھ کے محمد پر درود

یہ وسیلہ بھی ضروری ہے دعا سے پہلے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔