وہ اعلی و اولی ، ہمارے محمد
وہ والی و مولا ہمارے محمد
صل اللہ علیہ و آلہ و سلم
وہ احمد، وہ حامد، وہ ماحی، وہ محمود
وہ سرور ، وہ ماوی، ہمارے محمد
صل اللہ علیہ و آلہ و سلم
وہ ہادی و مہدی ، وہ داعی و امی
ہمارے سہارا ، ہمارے محمد
صل اللہ علیہ و آلہ و سلم
مطہر ، مکرّم ، رسول الملاحم
کرم کا حوالہ ، ہمارے محمد
صل اللہ علیہ و آلہ و سلم
وہ حاکم و عادل ، وہ کامل و اکمل
وہ اسرا کے دولہا ، ہمارے محمد
صل اللہ علیہ و آلہ و سلم
امامِ امم وہ ، امام رسل وہ
رسل سے وہ اعلی ، ہمارے محمد
صل اللہ علیہ و آلہ و سلم
کرم کا وہ مصدر ، عطا کا وہ محور
وہ ممدوح مولا ، ہمارے محمد
صل اللہ علیہ و آلہ و سلم