اردوئے معلیٰ

پھر قصیدہ حُسن کا لکھا گیا

پھر قصیدہ حُسن کا لکھا گیا

تم کو محبوبِ خدا لکھا گیا

 

دافعِ رنج و بلا لکھا گیا

نعت میں حرفِ دعا لکھا گیا

 

اسمِ ذات کبریا سے متصل

عرش پر نام آپ کا لکھا گیا

 

انبیا سارے تمہارے امتی

تم کو سب کا پیشوا لکھا گیا

 

اُس بصارت کو رسائی دی گئی

اُس نظر کو آشنا لکھا گیا

ق

قبلِ مدحت، قپب اور قرطاس پر

مصطفیٰ ! یا مصطفیٰ لکھا گیا

 

بعدِ مدحت، حیرتی ہوں سوچ کر

یہ مری قسمت میں کیا لکھا گیا

 

نعت لکھوائی ہے خود سرکار نے

ہر سخن اُن کی عطا لکھا گیا

 

اہلِ مدحت میں ہمارا نام بھی

صدقۂ صلِ علیٰ، لکھا گیا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ