اردوئے معلیٰ

چل پڑے ہیں سوئے طیبہ خود کو مہکائے ہوئے

آج ہم اپنے مقدر پر ہیں اترائے ہوئے

 

یوں تو اس قابل نہیں پر ہے کرم سرکار کا

اُن کی چوکھٹ مِل گئی ہم فیض ہیں پائے ہوئے

 

اَب تو لگتا ہے کہ ہو جائے گی بارش نور کی

بھیگی بھیگی ہے فضا بادل بھی ہیں چھائے ہوئے

 

جوش میں آ جائے اَب دریائے رحمت آپ کا

بیٹھے ہیں دَر پر بھکاری ہاتھ پھیلائے ہوئے

 

دید کی حسرت لئے عاشق بڑے بے تاب ہیں

ہو کرم کی اک نظر ہیں دور سے آئے ہوئے

 

دل کو ذکرِ مصطفیٰ سے کر لیا ہے نور بار

ڈالیاں صل علیٰ کی ساتھ ہیں لائے ہوئے

 

ناز اک دن چھوڑ کر جانا پڑے گا یہ نگر

اشک بھی تھمتے نہیں اور دل ہیں گھبرائے ہوئے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔