اردوئے معلیٰ

کرم کا خاص وسیلہ ہے ذکرِ شاہِ انام

کرم کا خاص وسیلہ ہے ذکرِ شاہِ انام

"ببارگاہِ حبیبِ خدا درود و سلام”

 

بروزِ حشر شفاعت انھی کا منصب ہے

شبِ وصال جو ہیں سارے انبیا کے امام

 

سخن سخن میں ثنائے محمدِ عربی

نبی کی نعت سکھائے ہمیں خدا کا کلام

 

مرے رسول پہ اترا جو آیتیں بن کر

رہے گا تا بہ ابد معتبر وہی پیغام

 

مقدرات بدل دے تری نظر، آقا

ترے کرم سے پلٹ جائے گردشِ ایام

 

کسی نبی نے خدا کو کبھی نہیں دیکھا

فقط حبیبِ خدا پر ہوا یہ خاص انعام

 

نظامِ ارض و سما چشم، والضُحیٰ چہرہ

دلِ وجود کی دھڑکن عرب کا ماہِ تمام

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ