کون جانے کس بلندی پر مرے سرکار ہیں

سب جہاں مجبور ہیں یہ احمد مختار ہیں

کہہ دو یہ اُن سے جو حق کے طالب دیدار ہیں

حق سے ملنے کے مدینہ ہی میں کچھ آثار ہیں

آسماں والے بھی کرتے ہیں مدینہ کا طواف

عرش اعظم سے بھی اونچے یہ در و دیوار ہیں

کیوں نہ آنکھوں سے لگائیں ہم مدینہ کی زمیں

اس پہ خود سرکار کے قدموں کے بھی آثار ہیں

شکر خالق ہم در سرکار پر تنہا نہیں

آسماں والے بھی استادہ پسِ دیوار ہیں

آسماں والوں کی کُل اوقات دیکھی ہے یہیں

گھر میں نوکر ہیں تو دروازہ پہ چوکیدار ہیں

یہ بھی ہے سرکار کے گھر کا اک ادنٰی معجزہ

اس گھرانے میں سبھی سرکار ہی سرکار ہیں

کیا کہوں سرکار کی عظمت کی منزل ہے کہاں

اِن پہ جو قربان ہیں وہ حیدرِ کرار علیہ السلام ہیں

گو بظاہر قبر اقدس پر نہیں جلتا چراغ

غور سے دیکھو تو پھر انوار ہی انوار ہیں

ہم نے دیکھا ہے مدینہ میں قیامت کا سماں

سنتے تھے اک دوسرے کے پاس نور و نار ہیں

قبر تک جانے کی پابندی سے چلتا ہے پتہ

کچھ پرانی دشمنی کے آج تک آثار ہیں

ہے اسی شہر مدینہ میں وہ میدانِ احد

کوہ پر جس کے بڑے اصحاب کے آثار ہیں

مسجدیں تو ہیں بہت میدانِ خندق میں‌ مگر

فاتح اعظم فقط اک حیدر کرار ہیں

ہم سے پہلے کیوں‌ نہ آ جاتے مدینہ میں کلیم

اک زمانے سے وہ ان کے طالب دیدار ہیں​

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]