اردوئے معلیٰ

ہجر کا غم ہے یا رسول اللہ

ہجر کا غم ہے یا رسول اللہ

آنکھ پر نم ہے یا رسول اللہ

 

ہر خوشی خواب ہو گئی، آقا

ہر طرف غم ہے یا رسول اللہ

 

اک نظر ہو بہار آ جائے

زرد موسم ہے یا رسول اللہ

 

اک تبسم کی بھیک مل جائے

روشنی کم ہے یا رسول اللہ

 

چارہ سازی مری مسلسل ہو

درد پہیم ہے یا رسول اللہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ