اردوئے معلیٰ

ہر دو عالم میں وجہِ عزت ہے

نعت کہنا بڑی سعادت ہے

 

دوستو! تلخئ دروں کا علاج

وردِ صلِ علیٰ کی لذت ہے

 

چشمِ رحمت ہو یا رسول اللہ

آج دل کی عجیب حالت ہے

 

المدد! میرے حامی و ناصر

میرے مولا! مدد کی ساعت ہے

 

خود سے اچھی طرح سے واقف ہوں

اپنے اعمال پر ندامت ہے

 

وقت کتنا گنوا چکا ہوں میں

کیا خبر اور کتنی مہلت ہے

 

دہر میں، قبر و حشر و عقبیٰ میں

مجھ کو صرف آپ کی ضرورت ہے

 

منہ تو چھوٹا ہے اور بات بڑی

ہاں! مجھے آپ سے محبت ہے

 

میں گنہگار ہوں مگر زاہد

میرا محبوب جانِ رحمت ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات