ہمہ والعصر اور والدّھر ہے عظمت محمدؐ کی

ہمہ والعصر اور والدّھر ہے عظمت محمدؐ کی

ابد لمحہ محمد کا ازل ساعت محمدؐ کی

 

جمالِ رحمتہََ للعالمیں رحمت محمدؐ کی

سراسر سورۂ رحمان ہے صورت محمدؐ کی

 

الف اور لام میم آیا ہے توصیفِ محمدؐ میں

خمِ زلفِ نبی لام اور الف قامت محمدؐ کی

 

عیاں ہوتی رہی ہے کائناتِ لفظ و معنٰی میں

کبھی صورت محمد کی کبھی سیرت محمدؐ کی

 

مہِ نو ہر مہینے بس یہی پیغام دیتا ہے

سوارِ اشہبِ ایام ہے ہجرت محمدؐ کی

 

زوالِ آدمی کو لغزشِ آدم ہی کیا کم ہے ؟

مگر انسان کو بحشی گئی مہلت محمدؐ کی

 

نہیں کوئی تضاد آئین و اعلانِ محمد میں

جو دعویٰ ہے محمد کا وہی دعوت محمدؐ کی

 

محمد اول اور آخر محمد ظاہر و باطن

محمد ہی محمد سیرت و سنت محمدؐ کی

 

اُدھر آئینہ یکتا ہے ادھر آئین یکتائی

رئیسؔ اللہ کی توحید ہے وحدت محمدؐ کی​

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on telegram
Share on email

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے

متعلقہ اشاعتیں

زیرِ افلاک نطق آقا کا
حدودِ طائر سدرہ، حضور جانتے ہیں
ہماری جاں مدینہ ہے، ہمارا دل مدینہ ہے
خدا نے مغفرت کی شرط کیا راحت فزا رکھ دی
محمد مصطفیٰ یعنی خدا کی شان کے صدقے
زندگی شاد کیا کرتی ہے
نعت لکھنی ہے مگر نعت کی تہذیب کے ساتھ
لمحہ لمحہ شمار کرتے ہیں
مدینہ کی بہاروں سے سکونِ قلب مِلتا ہے
ہوں میری باغ و بہار آنکھیں

اشتہارات