آپ سے مہکا تخیل آپ پر نازاں قلم ا ے رسول محترم

میری ہر اک سوچ پر ہے آپ کا لطف و کرم اے رسول محترم

آپکا ذکر مقدس ہر دعا کا تاج ہے غمزدوں کی لاج ہے

اسکے بن بیکار ہر اک بندگی رب کی قسم اے رسول محترم

آپ آئے کائنات حسن پر چھایا نکھار اے حبیب کردگار

بزم ہستی کے ہیں محسن آپکے نقش قدم اے رسول محترم

آپ کے باعث جہاں میں آدمی مسرور ہے زندگی پر نور ہے

آپ کی ذاتِ مقدس آدمیت کا بھرم اے رسولِ محترم

آپکی توصیف میں اترا ہے قرآن مبیں رحمت اللعالمین

آپ کا شیدا ہے شرق و غرب اور عرب و عجم! اے رسول محترم

آپ کا دامانِ رحمت جس کو ہو جائے نصیب کتنا وہ رب کے قریب

پھر اسے خدشہ جہنم کا نہ ہو محشر کا غم اے رسول محترم

آس جگ میں اسکو پھر پرواہ نہیں انجام کی صبح کی نہ شام کی

جس کی جانب آپ کا ہو جائے الطاف و کرم اے رسول محترم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]