اردوئے معلیٰ

آپ کے روضے پہ آؤں یا نبی

داستانِ غم سناؤں یا نبی

 

آپ کی صورت چراغِ زندگی

آپ کی سیرت ہے چھاؤں یا نبی

 

آپ کی یادوں سے رکھوں صرف کام

زندگانی یوں بتاؤں یا نبی

 

اشک چہرے پر لکھیں حرفِ دعا

میں جو اپنے ہاتھ اٹھاؤں یا نبی

 

در بدر کیوں آپ کے ہوتے ہوئے

ٹھوکریں دنیا کی کھاؤں یا نبی

 

آپ کے بچوں کے روشن تذکرے

اپنے بچوں کو سناؤں یا نبی

 

آپ کے قدموں میں جو گزرے ہیں دن

کس طرح میں بھول جاؤں یا نبی

 

روز پلکوں می منڈیروں پر حضور

دیپ اشکوں کے جلاؤں یا نبی

 

آرزو ہے مظہرِؔ دل خستہ کی

آپ ہی کے گیت گاؤں یا نبی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات