اردوئے معلیٰ

Search

اتنا ہی میرا کام تھا ، بستی سے جاؤں میں

کوئی سنے تو آخری قصہ سناؤں میں

 

دریا عبور کرنے کو چھاؤں اجاڑ دوں

پاگل ہوں ؟ پیڑ کاٹ کے ناؤ بناؤں میں

 

اے گریہ زار زندگی کچھ دیر معذرت

میرا بھی دل کیا ہے ، ذرا مسکراؤں میں

 

رکھ لے کسی کباڑ کے مانند اپنے پاس

شاید برے دنوں میں تیرے کام آؤں میں

 

ترک تعلقات ترا مشغلہ ہے اور

تجھ جیسے شخص کے لئے آنسو بہاؤں میں ؟

 

مر جائے ، جان چھوڑ دے اچھے دنوں کی یاد

رکھنے لگی ہوں یاد کی گردن پہ پاؤں میں

 

یہ لوگ چاہتے ہیں مری عمر ہو قلیل

یہ لوگ چاہتے ہیں تجھے بھول جاؤں میں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ