اردوئے معلیٰ

Search

اسلام کے علم کو اٹھایا حسینؓ نے

حق سچ کے راستے کو دکھایا حسینؓ نے

 

دے گا گواہی آج بھی دریا فرات کا

کشتی کو دینِ حق کی بچایا حسینؓ نے

 

حیرت زدہ ہے آج بھی دنیا یہ سوچ کر

کربل میں کیسا صبر دکھایا حسینؓ نے

 

بجھتا بھی کس طرح سے وہ اسلام کا دیا

اپنے لہو سے جس کو جلایا حسینؓ نے

 

افراد گھر کے سارے ہی قربان کر دیے

کچھ بھی نہ اپنے پاس بچایا حسینؓ نے

 

حیران دیکھ کر ہے یہ زاہدؔ بھی آسماں

نیزے پہ جب کلام سنایا حسینؓ نے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ