اردوئے معلیٰ

Search

اسی انسان سے مجھے بوئے وفا آتی ہے

خوش جسے طاعت محبوب خدا آتی ہے

 

دوستو جشن تعیش میں نہ لے جاؤ مجھے

مجھ کو فکر شہ والا سے حیا آتی ہے

 

سفر راہ شریعت نہیں آساں اس میں

منزل جان شکن کرب وبلا آتی ہے

 

نگہت و رنگ امڈ پڑتے ہیں صحن دل میں

جب مدینے سے کوئی موج صبا آتی ہے

 

سایہ رحمت عالم میں رہے میرا وطن

میرے ہونٹوں پہ یہ رہ رہ کے دعا آتی ہے

 

جعفر اسلام کے ہر قریہ روشن سے مجھے

طلع البدر علینا کی صدا آتی ہے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ