اردوئے معلیٰ

امکانِ حرف و صوت کو حیرت میں باندھ کر

لایا ہُوں خامشی تری مدحت میں باندھ کر

 

اے قاسمِ خیالِ مرصّع ! قبول ہو

اِک بے ہُنر کلام عقیدت میں باندھ کر

 

اب تیری چشمِ خیر و شفاعت کی دیر ہے

رکھی ہیں لغزشیں تری نسبت میں باندھ کر

 

لکھتا ہُوں نعتِ نور کو طلعت سے متّصل

رکھتا ہُوں اسمِ رنگ کو نکہت میں باندھ کر

 

مجھ کو بھی اپنے ساتھ مدینے میں لے کے چل

اے جذبِ بیکراں مری حسرت میں باندھ کر

 

اوجِ غزل خجل تری قامت کے روبرو

کیسے ثنا ہو شعر کی وسعت میں باندھ کر

 

ایمان بے نمود ہے عرفان کے بغیر

طاعت کو سینچتا ہُوں محبت میں باندھ کر

 

آیا ہوا ہے تیرے مدینے میں اک غریب

شوق و نیاز و عجز کو غُربت میں باندھ کر

 

مقصودؔؔ اُن کے اِسمِ گرامی کی طلعتیں

لایا ہُوں اپنے ساتھ مَیںنُدرت میں باندھ کر

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات