اردوئے معلیٰ

Search

انکی ناموس پہ جب حرف کوئی پائیں گے

جاں لٹانے کو مسلمان چلے آئیں گے

 

میری بے نور سیہ رات بھی اجلی ہوگی

جب بھی آقا مجھے خوابوں میں نظر آئیں گے

 

حال دل اپنا لبوں سے میں کہوں گی کیسے

اشک امڈیں گے تو سرکار سمجھ جائیں گے

 

غرض ہوتی نہیں دنیا کی کسی محفل سے

ہم ترے در پہ پڑے تھے، پڑے رہ جائیں گے

 

برکتیں اسم محمد میں ہیں پنہاں کتنی

اسکی رحمت سے سبھی کام سنور جائیں گے

 

انکا وعدہ ہے شفاعت کا ہمی جیسوں سے

انکے دامن میں خطاکار جگہ پائیں گے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ