اردوئے معلیٰ

Search

اُنہی کی مہربانی کا صلہ ہے

ہمیں جو کچھ ملا اُن سے ملا ہے

 

نہ طیبہ کی ہوئی اب تک زیارت

مجھے اپنے نصیبوں سے گلہ ہے

 

سنی کس نے وحی سے گفتگو تھی

کلام اللہ زبانِ مصطفیٰ ہے

 

ہے مذہب غیب پر ایمان لانا

نہیں مسلم جو شک میں مبتلا ہے

 

یقین کر لو کہا جو مصطفیٰ نے

اُلجھنا بحث میں سب سے برا ہے

 

کہا مولا نے جب لا رَیب فیہ

یہی اب نُورؔ سب کا فیصلہ ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ