اردوئے معلیٰ

Search

 

اِک بار اُٹھے تھے جو قدم نورِ ہدیٰ کے

رستے ہیں منور ابھی تک غارِ حرا کے

 

زرخیز ہوا دشتِ جہاں اُن کے کرم سے

احسان ہیں اُمت پہ فقط اُن کی گھٹا کے

 

ہم بھٹکے ہوئے ذہن کے شاعر ہیں جبھی تو

یہ نعت بھی لکھّی ہے وسیلے سے عطا کے

 

رہتی ہے ہمہ وقت مرے ساتھ یہ تسبیح

سانسوں میں پرویا ہے تجھے ورد بنا کے

 

بخشش سبھی کی ہوگی مجھے اتنا یقیں ہے

قرطاس پہ جو پھول کھلاتے ہیں ثنا کے

 

اُس در سے لگی لو ، تو لگا یوں مجھے اشعرؔ

ہیں گنج مرے ہاتھ میں اِس ارض و سما کے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ