اردوئے معلیٰ

Search

آپ کی یادوں سے جب میری شناسائی ہوئی

دل کی دھرتی پر خوشی کی بزم آرائی ہوئی

 

آپ کے حُسنِ صباحت کے سُنے جب تذکرے

آنکھ یہ میری زیارت کی تمنائی ہوئی

 

لب پہ آنے سے فقط اک الصلٰوۃ والسلام

دل میں میرے شادمانی اور رعنائی ہوئی

 

آپ کو دیکھا ہے جس نے اُس نے حق دیکھا حضور

بات سچی آپ کی ہے آپ فرمائی ہوئی

 

حضرتِ صدیق و فاروق و علی ، عثمان سے

آپ کے دیں کی خلافت کی بھی زیبائی ہوئی

 

آپ کی نعتیں پڑھی جب بھی رضاؔ نے یانبی

ہر طرف سے خوب ہی اس کی پذیرائی ہوئی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ