اے خدائے پاک پیارے مصطفےٰ کے واسطے

بھیج دے ابر کرم مشکل کشا کے واسطے

اے خدائے پاک کر بارانِ رحمت کا نزول

راحت جان پیمبر فاطمہ کے واسطے

بادلوں کو حکم دے آئیں تو برسیں جھوم کر

حضرت شبر قرار سیدہ کے واسطے

ہر طرف سوکھی زبانیں ہیں الٰہ العالمیں

کر دے اب جل تھل شہید کربلا کے واسطے

صدقۂ اصحاب پیغمبر کرم کر اے خدا

بھیک ہم کو کر عطا آل عبا کے واسطے

سید سجاد باقر اور جعفر کے طفیل

بھیج بارانِ کرم اہل صفا کے واسطے

ہیں تہی دامن عطا کردے ہمیں رب کریم

صدقۂ غوث الوریٰ خواجہ پیا کے واسطے

بوالعلیٰ سرکار، سرکارِ حسن، شاہِ عزیز

رحم کر ان بندگان باوفا کے واسطے

کھول دے باب اجابت اے خدائے کائنات

حضرت نواب شاہ اولیا کے واسطے

واسطہ دیتا ہوں دلبند شہ نواب کا

رحم کر سید عزیز اصفیا کے واسطے

ساری خلقت تیری رحمت کی ہے پیاسی اے کریم

کر دے بارش انبیا و اولیا کے واسطے

صدقۂ شان کریمی کر عطا رب کریم

آبرو رکھ لے خدایا اس دعا کے واسطے

لاج رکھ لے نورؔ کی مولا بزرگوں کے طفیل

کچھ نہیں مشکل ترے لطف و عطا کے واسطے

دعائے باراں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

مسلمانوں نہ گھبراؤ کورونا بھاگ جائے گا

خدا کی راہ پر آؤ کورونا بھاگ جائے گا عبادت کا تلاوت کا بناؤ خود کو تم خُو گر مساجد میں چلے آؤ کورونا بھاگ جائے گا طریقے غیر کے چھوڑو سُنو مغرب سے مُنہ موڑو سبھی سنت کو اپناؤ کورونا بھاگ جائے گا رہو محتاط لیکن خیر کی بولی سدا بولو نہ مایوسی کو […]

جس میں ہو تیری رضا ایسا ترانہ دے دے

اپنے محبوب کی نعتوں کا خزانہ دے دے شہرِ مکّہ میں مجھے گھر کوئی مِل جائے یا پھر شہرِ طیبہ کی مجھے جائے یگانہ دے دے اُن کی نعلین کروں صاف یہی حسرت ہے ربِّ عالم مجھے اِک ایسا زمانہ دے دے نوکری تیری کروں آئینہ کرداری سے اُجرتِ خاص مجھے ربِّ زمانہ دے دے […]