اردوئے معلیٰ

Search

حـضورِ اکرم کی بڑی شاہزادی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں

بابا ہیں ترے شاہِ عرب سیدہ زینب

ہے پاک ترا اعلیٰ نسب سیدہ زینب

 

اے بنتِ نبی بنتِ خدیجہ ترے دل کو

پہنچے ہیں بہت رنج و تعب سیدہ زینب

 

اے اُمِ امامہ ترا اکرام ہے واجب

کرتے ہیں فرشتے بھی ادب سیدہ زینب

 

اے قاسمِ نعمت کی بڑی لاڈلی بیٹی

صدقہ ترا کرتے ہیں طلب سیدہ زینب

 

چادر مرے آقا نے کفن کے لئے بخشی

خلاق سے واصل ہوئی جب سیدہ زینب

 

اشفاقؔ نے پائے ہیں جو انعام جہاں میں

سب ہیں ترے بابا کے سبب سیدہ زینب

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ