اردوئے معلیٰ

Search

 

بزم توحید سے تبلیغ کا نامہ آیا

کوئی پہنے ہوئے قرآن کا جامہ آیا

 

جس نے اسلام کے پچیدہ مطالب کھولے

سر پہ باندھے وہ فضیلت کا عمامہ آیا

 

چشم و مژگاں سے لکھے اس نے ہزاروں دفتر

جس کے مکتب میں دولت آئی نہ خامہ آیا

 

شور تکبیر سے صحرائے عرب کانپ اٹھا

اس جلالت سے سوئے اہل تہامہ آیا

 

کپکپی جسم میں دل منزل اجلال خدا

لے کے یوں کوہ حرا سے کوئی نامہ آیا

 

شب ہجرت کی طرح دوش پہ بکھرائے ہوئے

سنبل غالیہ مو مشک شمامہ آیا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ