اردوئے معلیٰ

Search

بندگی کا سلسلہ اور آگہی کا سلسلہ

نعت کے ہر حرف سے ہے روشنی کا سلسلہ

 

نعت قرآنِ الٰہی ، نعت تعلیماتِ دیں

نعت سے ہے قربتِ ربِ جلی کا سلسلہ

 

نعت ہی صبحِ ازل سے عشق کا اظہار ہے

نعت سے ہے قلبِ مومن کی خوشی کا سلسلہ

 

کُن سے پہلے کی حقیقت نعت ہے ، بس نعت سے

حمد ہے ، ولحمد ہے ، سب رہبری کا سلسلہ

 

حور و غلمان و ملائک کے لبوں پر نعت کا

ہے نبی سے عشق کا اور دلبری کا سلسلہ

 

نعتِ میرِ دو جہاں پڑھتے رہو تم بھی رضاؔ

کیونکہ اس میں رب کی رحمت ہے خوشی کا سلسلہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ