اردوئے معلیٰ

بے سہاروں کا سہارا حضرتِ صدیقؓ ہیں

شاہ کے پہلے خلیفہ حضرتِ صدیقؓ ہیں

 

کر دیا قرباں جنہوں نے سب خدا کی راہ میں

دینِ احمد کا سفینہ حضرتِ صدیقؓ ہیں

 

بعد آقا کے علم اونچا کیا اسلام کا

دین کا نوری اجالا حضرتِ صدیقؓ ہیں

 

تا قیامت مٹ نہیں سکتی ہے جس کی روشنی

روشنی کا وہ منارہ حضرتِ صدیقؓ ہیں

 

انبیاء کے بعد جن کا مرتبہ بالا ہوا

ہاں وہی روشن ستارہ حضرتِ صدیقؓ ہیں

 

جس سے زاہدؔ ساری دنیا نے صداقت پائی ہے

وہ صداقت کا نگینہ حضرتِ صدیقؓ ہیں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ