اردوئے معلیٰ

Search

بے غرض کرتے رہو کام محبت والے

خود محبت کا ہیں انعام محبت والے

 

لفظ پھولوں کی طرح چن کر اُسے دان کرو

اُس پہ جچتے ہیں سبھی نام محبت والے

 

خود کو بیچا تو نہیں میں نے مگر سوچوں گا

وہ لگائے تو سہی دام محبت والے

 

دل کی اوطاق میں چوپال جمی رہتی ہے

ملنے آتے ہیں سر شام محبت والے

 

غم کسی کا بھی ہو دیتے ہیں جگہ پہلو میں

دل بڑا رکھتے ہیں ناکام محبت والے

 

لوگ اندر سے یہ ہوتے ہیں بڑے عالیشان

ویسے لگتے ہیں بہت عام محبت والے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ