اردوئے معلیٰ

Search

تاج کی ہے طلب اور نہ زر چاہئے

یا نبی آپ کا مجھ کو در چاہئے

 

مجھ کو محلاتِ جنت کی خواہش نہیں

شہرِ طیبہ میں بس ایک گھر چاہئے

 

جو فقط یادِ سرور میں بہتی رہے

مجھ کو تو صرف وہ چشمِ تر چاہئے

 

اور درکار کوئی سہارا نہیں

مجھ کو لطفِ شہِ بحر و بر چاہئے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ