اردوئے معلیٰ

Search

تجھ سے پہلے کوئی شے حق نے اصلا دیکھی

خُوب جب دیکھ لیا تجھ کو تو دنیا دیکھی

 

تو نے قبلِ دوجہاں شانِ تجلّی دیکھی

عرش سجتا ہوا ، بنتی ہوئی دنیا دیکھی

 

ترے سجدے سے جُھکی سارے رسُولوں کی جبیں

سب نے اللہ کو مانا تِری دیکھا دیکھی

 

میزباں خالقِ کونین بنا خود تیرا

تیری توقیر سرِ عرشِ معلّےٰ دیکھی

 

آپ چپ ہو گئے ارمانِ زیارت سنُ کر

میری حالت پہ نظر کی نہ تمنّا دیکھی

 

حق کے دیدار کی بابت جو کہا فرمایا

اک جھلک دیکھنے پر حالتِ موسیٰ دیکھی

 

اے قمر شق ہوا مہتاب پیمبر کے لئے

ہم نے ہوتے ہوئے چاند کی دنیا دیکھی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ