اردوئے معلیٰ

Search

توفیقِ ثنا جو مل رہی ہے

اس دل پہ نظر حضور کی ہے

 

آقا مجھے در پہ حاضری کا

اب اذن ملے کہ بے کلی ہے

 

مل جائے گاکچھ ہنر بھی اِک دن

کوشش تو ثنا کی میں نے کی ہے

 

حاضر ہوں خیال میں جو در پر

احساس میں کیا شگفتگی ہے

 

اے کاش! ہو پیروی کی مظہر

نعتوں میں جو آج آگہی ہے

 

گہرا ہو وہ رنگ پیروی کا

کردار کہے ’’محمدی‘‘ ہے

 

اِک نام ہے روشنی کا حامل

اِک اسم کی سب یہ روشنی ہے

 

حُبِّ شہِ دوسرا دلوں میں

روحوں میں بھی ایک تازگی ہے

 

مدحت کے صلے میں اُن کو دیکھوں

دھڑکن میں یہ آرزو بسی ہے

 

توفیقِ ثنائے سرورِ دیں

احسنؔ کو نصیب سے ملی ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ