اردوئے معلیٰ

Search

جس دل میں بس گئی ہے محبت رسول کی

اُس دل پہ رب کا فضل ، عنایت رسول کی

 

قرآن میں جو شان خدا نے بیان کی

اب کون کر سکے گا یوں مدحت رسول کی؟

 

اپنے تو خیر اپنے کہا اور سب نے بھی

بیّن دلیلِ صدق صداقت رسول کی

 

قرآں و اہلِ بیت کے دامن کو تھام لو

یہ پاس ہیں ہمارے امانت رسول کی

 

ایسی کسی کو قربتیں حاصل نہیں ہوئیں

جیسی عتیق و عمر کو قربت رسول کی

 

وہ لوگ خوش نصیب ہیں دنیا میں سب رضاؔ

جو لوگ کر رہے ہیں اطاعت رسول کی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ