اردوئے معلیٰ

Search

 

جس شخص نے کی آپ سے وابستگی قبول

ہونے لگی پھر اُس کی ہر اِک ان کہی قبول

 

ایسا سبب بنے کہ مدینے میں جا بسوں

ہو جائے کاش میری تمنا دلی قبول

 

شہکارِ لم یزل ترے اوصاف بے مثال

سب انبیأ نے کی ہے تری برتری قبول

 

حصّہ بنے ہیں ہم جو سجائی وسیمؔ نے

آقا درود و نعت کی بارہ دری قبول

 

کہتا ہوں نعت ایک عبادت سمجھ کے میں

کرلیجئے گا شاہ مری شاعری قبول

 

عشقِ رسولِ پاک کا ہے فیض مرتضیٰؔ

جو ہو رہی ہیں ساری دعائیں مری قبول

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ