جس نے سمجھا عشق محبوب خدا کیا چیز ہے

وہ سمجھتا ہے دعا کیا، مدعا کیا چیز ہے

کوئی کیا جانے کہ شہر مصطفی کیا چیز ہے

پوچھئے ہم سے مدینے کی ہوا کیا چیز ہے

شافع محشر کے دامن میں چھپا بیٹھا ہوں میں

کیا خبر ہنگامہ روز جزا کیا چیز ہے

ہر مرض میں خاک راہ مصطفیٰ ہے کارگر

سامنے اکسیر کے کوئی دوا کیا چیز ہے

دل منور ہوگیا آنکھیں منور ہو گئیں

اللہ اللہ سبز گنبد کی فضا کیا چیز ہے

یہ سمجھنا ہم نے سمجھا ہے شہ لولاک سے

خلق میں ٹوٹے ہوئے دل کی صدا کیا چیز ہے

مطمئن ہو جائے گا دم بھر میں قلب مضطرب

دیکھ لو ذکر نبی یاد خدا کیا چیز ہے

حشر میں تم کو گنہ گارو پتا چل جائے گا

سایہ لطف محمد مصطفی کیا چیز ہے

رحمت عالم ، شفیع المذنبین، شاپ امم

ایک ذات مصطفی ہے اور کیا ، کیا چیز ہے

زلف و روئے مصطفی کو دیکھ کر سمجھا نصیرؔ

صبح گلشن ، بوئےگل، باد صبا کیا چیز ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]