اردوئے معلیٰ

Search

 

جو فردوس تصور ہیں وہ منظر یاد آتے ہیں

مدینے کے گلی کوچے برابر یاد آتے ہیں

 

جو لگتا ہے کوئی کنکر بدن پر دین کی خاطر

دل کو وادی طائف کے پتھر یاد آتے ہیں

 

فضاؤں میں اگر کوئی پرندہ رقص کرتا ہے

تو آنکھوں کو مدینے کے کبوتر یاد آتے ہیں

 

مراتب پائے ہیں کیا کیا تری نسبت سے ذرّوں نے

ابوبکرؓ و عمرؓ ، عثمانؓ و حیدرؓ یاد آتے ہیں

 

زمانے کی گراں خوابی کا عالم دیکھ کر ازہر

نبی کے دیں کی بیداری کے پیکر یاد آتے ہیں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ