اردوئے معلیٰ

Search

 

جو مجھے چاہیے سب کا سب چاہیے

آپ سے چاہیے بے کسب چاہیے

 

میرے آقا کو ہر بات کی ہے خبر

مجھ کو کیا چاہیے اور کب چاہیے

 

آپ سے مانگتا ہے گدا آپ کا

اس کو جو چاہیے اور جب چاہیے

 

مانگنے کا سلیقہ نہیں ہے مجھے

مجھ کو سرکار سے بے طلب چاہیے

 

ربِّ عالم کے قرآن سے سیکھنا

احمدِ مجتبیٰ کا ادب چاہیے

 

قبر کی حشر کی مشکلوں میں مجھے

آپ کا ساتھ شاہِ عرب چاہیے

 

اُن کا در چوم لوں سنگِ در چوم لوں

حاضری کوئے محبوبِ رب چاہیے

 

تیرا اشفاقؔ جی تو رہا ہے مگر

کچھ قرینے سے جینے کا ڈھب چاہیے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ