اردوئے معلیٰ

Search

جو نورِ کاملِ اکمل سے لو لگاتا ہے

ہر اک دِیا ہی اُسے راستہ دکھاتا ہے

 

اسی کو خلد کا رستہ ملے گا محشر میں

جو نقشِ پائے محمد پہ سر جھکاتا ہے

 

خدا کو لگتا ہے دونوں جہان میں اچھا

نبی کی یاد میں جو محفلیں سجاتا ہے

 

مقام و مرتبہ اس کا ہوا بہت اعلیٰ

نبی کی یاد کو جو قلب میں بساتا ہے

 

ملی ہو جس کو مدینے کی حاضری زاہدؔ

وہ دل کو روز درِ مصطفٰی پہ پاتا ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ