جو ہے میرے مصطفیٰ کا راستہ
ہے وہی قربِ خدا کا راستہ
مصطفیٰ کے نام میں ہے وہ اثر
روک دیتا ہے بلا کا راستہ
مصطفیٰ کی یاد ٹھنڈی چھاؤں ہے
کیوں تکوں بادِ صبا کا راستہ
شہر آقا کی طرف جاتا ہو جو
ہے وہی پیاسی گھٹا کا راستہ
رحمت آقا سہارا دے مجھے
آگیا کوہ ندا کا راستہ
اب تو اپنا اے تھکی انسانیت
مصطفیٰ کے نقشِ پا کا راستہ
جس کو اپنایا ہے میں نے اے مجیبؔ
ہے علی مشکل کشا کا راستہ