اردوئے معلیٰ

Search

 

جگہ مل جائے مدفن کی مدینے میں

لِکھی ہو کاش میری بھی مدینے میں

 

مری سانسیں مجھے دھوکہ نہ دے جائیں

بلا لو مصطفیٰ جلدی مدینے میں

 

نہ جانے کیسے میں خود تو چلا آیا

پہ آنکھیں رہ گئیں میری مدینے میں

 

ہو افطاری مری ملتان میں آقا

یہ خواہش ہے کروں سحری مدینے میں

 

کہیں ٹھہرا ترا دل مرتضیٰ اشعرؔ

کہیں بھٹکی نگہ تیری مدینے میں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ